بہار سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک

بانکا، 3 مئی: بہار میں بانکا ضلع کے باراهاٹ تھانہ علاقے میں بھاگلپور-دمکا شاہراہ پر بدھ کو دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے باراهاٹ تھانہ علاقہ کے رہنے والے رام جی چودھری اپنی بیٹی کی شادی کے لئے مارکیٹ سے خریداری کر کےخاندان کے لوگ ایک آٹو رکشہ سے واپس گھر لوٹ رہے تھے تب ہی ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی میں زوردار ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں سنگیتا دیوی اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی خوشی کماری کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔
حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس جب مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کواسپتال بھیج رہی تھی تب ہی راستے میں امن کمار اور منٹو ساہ کی موت ہو گئی۔ زخمیوں میں ایک کی موت علاج کے دوران ہو گئی جبکہ چار دیگر کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے۔ سبھی ہلاک شدگان باراهاٹ مارکیٹ کے رہنے والے ہیں۔
یو این آئی

Comments are closed.