مودی حکومت پر راہل گاندھی کے ٹوئیٹ پر بی جے پی کا جواب

بنگالورو3مئی :بی جے پی کے ترجمان سموت پاترا نے کہا ہے کہ کیمبرج کے تجزیہ نگارنے اپنی دکان بند کردی ہے اور کانگریس پارٹی کو چاہئے کہ وہ غلط اور دھوکہ دہی والے اس ڈاٹا پر انحصار نہ کرے۔پاترا نے مودی حکومت کو اس کی کارکردگی کے لحاظ سے گاندھی کی جانب سے ایف گریڈ دیئے جانے پر ردعمل ظاہر کیا ۔قبل ازیں اپنے ٹوئیٹ میں راہل نے الزام لگایا تھا کہ مودی حکومت نے کسانوں کے قرضوں کی معافی،فصل انشورنس اسکیم اور اقل ترین امدادی قیمت کے مسئلہ پر کرناٹک جہاں انتخابات ہونے والے ہیں، کے علاوہ کانگریس کی برسراقتدار ریاستوں کو نظرانداز کیا۔
بی جے پی ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم نے پہلے ہی مرکزی حکومت کے کاموں اور اس کے رول کو اجاگر کردیا ہے ۔انہوں نے کسانوں پر صحیح معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈر کو نمو ایپ کا بھی حوالہ دینا چاہئے۔انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈروں غلام نبی آزاد اور ملک ارجن کھرگے کی جانب سے کانگریس کو بڑی تعداد میں ووٹ دینے مسلمانوں سے اپیل پر کرناٹک میں سیاسی ماحول کو تقسیم کرنے کی کوشش قراردیا۔
یواین آئی وخ12.0(یواین آئ)

Comments are closed.