لکھنؤ، گوہاٹی اور چنئی ہوائی اڈے پر 5000کروڑ کی لاگت سے بنیں گے نئے ٹرمینل

نئی دہلی، 2 مئی : حکومت نے چنئی، گوہاٹی اور لکھنؤ کے ہوائی اڈوں پر نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو آج منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہونے والی اقتصادی امور کی مرکزی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں پیش کی گئی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے بتایا کہ کابینہ نے لکھنؤ، گوہاٹی اور چنئی کے ہوائی اڈوں پر نئے ٹرمینل بنانے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ ان کی کل لاگت 5000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمال مشرقی علاقے اور جنوب مشرقی ایشیا کے لئے داخلہ کا دروازہ گوہاٹی ہوائی اڈے پر نئے ٹرمینل بنانے کے لئے 1383 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
اس کی صلاحیت 90 لاکھ مسافر سالانہ ہوگی۔ اس سے حکومت کی 146ایکٹ ایسٹ145 کو تقویت ملے گی اور شمال مشرقی علاقے میں سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گوہاٹی ہوائی اڈے سے آسیان ممالک کے لئے ہوائی کنیکٹوٹی دینے کا فیصلہ لیا ہے اور جلد ہی یہاں سے سنگاپور کے لئے پرواز شروع ہونے کا امکان ہے۔(یواین آئی)

Comments are closed.