لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھے

ہند پاک افواج کے درمیان شدید نوعیت کی گولہ بھاری ،فوجی پورٹر ہلاک

سرینگر/ 16 پریل / لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں کی گن گرج بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر رہائش پذیر لوگ خو ف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ادھردفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے سوموار کی صبح لائن آف کنٹرول کے کپواڑہ کے اوڑی سیکٹر میں بغیرکسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر ہلاک ہو گیا ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی افواج کی اشتعال انگیز فائرنگ کی جس کا پاکستانی افواج نے بھر پور جواب دیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کی گن گرج بدستور جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق سوموار کی صبح کپواڑہ کے اوڑی سیکٹر میں ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ بھاری کرتے ہوئے ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی پورٹر ہلاک ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گولہ باری کے دوران خورشید احمد نامی ایک پورٹر گردن میں گولی اور دونوں ٹانگوں پر آہنی ریزے لگنے سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ نوا رنڈا کا رہنے والا خورشید فوج کے 4 مدراس یونٹ کے ساتھ بحیثیت پورٹر کام کررہا تھا۔ ادھر بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوں میں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ادھر پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ بھارتی افواج کی طرف سے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں بھر پور جواب دیا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Comments are closed.