دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور مساوی مواقع کا نیا دور شروع / راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفعہ 370 اور 35Aکی منسوخی کے سات سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ اس تاریخی فیصلے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں امن، ترقی اور مساوی مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ دفعہ 370 اور 35Aکی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں امن، پیش رفت اور مساوی مواقع کا نیا دور طلوع ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا ” اس موقع پر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش بھی منائی جا رہی ہے۔ ان کی ہندوستان کی وحدت اور قومی یکجہتی کے لیے غیر متزلزل وابستگی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کا وڑن 5 اگست 2019 کو ایک تاریخی حقیقت کی صورت میں سامنے آیا“۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے