کٹھوعہ معاملہ کی سماعت منتقل کرنے سے متعلق عرضی پر دو بجے سماعت
نئی دہلی،16اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے کٹھوعہ عصمت دری اور قتل معاملہ کو ریاست سے باہر منتقل کرنے سے متعلق عرضی پر دو بجے سماعت کرے گی۔
بچی کے والد نے معاملہ کی سماعت کٹھوعہ سے چنڈی گڑھ میں کرائے جانے اور کنبہ کو سیکورٹی دینے سے متعلق عرضی آج عدالت عظمی میں دائر کی۔
ایک دیگر عرضی پر بچی کے کنبہ کی پیروی کررہی وکیل دیپیکا رجاوت نے دائر کی ہے اور اپنی سیکورٹی کی درخواست کی ہے۔
Comments are closed.