نشہ مکت بھارت ابھیان“ محض سرکاری پروگرام نہیں بلکہ منشیات کی لعنت کےخلاف سماجی تحریک /منوج سنہا

بق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ”نشہ مکت یوا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان“ کے آغاز کے موقع پر سرینگر میں منعقدہ یو ٹی سطح کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد محکمہ امور نوجوانان و کھیل اورسکاسٹ کشمیر کی جانب سے کیا گیا۔ 100 ہفتوں پر مشتمل اس میگا مہم کا ورچوئل افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا، جو ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقعہ پر جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی نوجوان آبادی ہے، جس میں تقریباً 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے تقریباً 37 کروڑ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پ±رجوش ہیں۔انہوں نے کہا، ”نشہ مکت یوا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان کا مقصد نوجوان آبادی کی توانائی کو مثبت سمت دینا، انہیں صحت مند طرز زندگی اپنانے اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
ہمارے نوجوانوں کو توانائی کے بادل کی مانند ابھر کر ترقی کے افق پر پھیل جانا چاہیے۔“لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2020 میں شروع کیا گیا ”نشہ مکت بھارت ابھیان“ محض ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ منشیات کی لعنت کے خلاف ایک سماجی تحریک ہے۔ اس کا مقصد شہریوں میں خود نظم و ضبط، مثبت سوچ اور مضبوط عزم کی اقدار پیدا کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 10 ہزار مقامات پر ایک کروڑ سے زائد نوجوان ”نشہ مکت یوا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان“ میں شامل ہو رہے ہیں، جو نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے