موسم میں بہتری کے ساتھ بالتال راستے سے امرناتھ یاترا دوبارہ شروع

سالانہ امرناتھ یاترا بالتال راستے سے دوبارہ شروع کر دی گئی۔ حکام کے مطابق خراب موسمی حالات اور ٹریک کی ضروری مرمت کے باعث یاترا کو ایک روز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ بالتال راستے سے یاترا بحال کر دی گئی ہے اور سنیچروار کی صبح سے ہی یاتریوں کو مقدس گھپا کی جانب جانے کی اجازت دے دی گئی۔ موسم میں بہتری اور ٹریک پر ضروری مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد یاترا دوبارہ شروع کی گئی۔

حکام کے مطابق جمعہ کے روز مسلسل بارش کے باعث موسم خراب ہونے اور ٹریک کو معمولی نقصان پہنچنے کی وجہ سے بالتال راستے سے یاترا معطل کر دی گئی تھی۔

دریں اثنا، پہلگام راستے سے امرناتھ یاترا تاحال معطل ہے جہاں ضروری مرمتی کام جاری ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے