ہر حال میں آصفہ کو انصاف دلایا جائے گا ، قصورواروں کے خلاف عبرتناک سزا کا کریں گے مطالبہ : محبوبہ مفتی
سری نگر: جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں 8سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے تین ماہ بعد اس حادثہ کو لے کر پورے ملک میں ہنگامہ مچ گیاہے۔ چوطرفہ حملہ کے بعد اب کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سخت پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ملک کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ آصفہ کو ہر حال میں انصاف دلایا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف عبرتناک سزا کا بھی مطالبہ کیا جائے گا ۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسا قانون بنائے گئیں جس میں نابالغ سے آبروریزی کی سزا پھانسی کا بندوبست کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ جموں کشمیر پولس کی کرائم برانچ نے اس معاملہ میں پیر کو چیف مجسٹریٹ کی عدالت میں 15صفحہ پر مشتمل چارج شیٹ داخل کیا۔ چارج شیٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بکروال کمیونٹی کی اس بچی کا اغوا، عصمت دری اور اس کا قتل علاقے سے اس اقلیتی طبقے کو ہٹانے کی ایک منظم سازش کا حصہ تھا۔ واضح رہے کہ 8سالہ بچی کو راسنا گائوں میں دیوی استھان مندر میں کئی دنوں تک اغوا بناکر رکھاگیا اور گارڈ سمیت کئی لوگوں نے کئی بار اس کی عصمت دری کی۔
ہر حال میں آصفہ کو انصاف دلایا جائے گا ، قصورواروں کے خلاف عبرتناک سزا کا کریں گے مطالبہ : محبوبہ مفتی
پولس کی چارج شیٹ کے ذریعہ حادثہ کی حیران کن تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی لیڈران، مشہور شخصیات اور عام لوگ سوشل میڈیا پر اسے لے کر ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ملزمین کے حق میں مظاہرہ کررہے بی جے پی کے وزراءکے خلاف ایکشن نہ لینے پر ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ کی تنقید بھی ہورہی ہے۔
Comments are closed.