کھڈونی میں جھڑپ کی جگہ زور دار دھماکہ ،نوجوان شدید طورپر زخمی ، نازک حالت میں سرینگر منتقل
سرینگر12؍اپریل؍ وانی محلہ کھڈونی کولگام میں جھڑپ کی جگہ بارودی شیل پھٹنے سے ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے اور اُس کو صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق وانی محلہ کھڈونی میں جھڑپ کی جگہ رہائشی مکان کے ملبے کے نیچے بارودی شیل زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کھڈونی میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں کئی رہائشی مکان تباہ ہوئے اور آس پاس علاقوں کے لوگ جھڑپ کی جگہ جا کر حالات کا جائزہ لے رہے تھے کہ اس دوران ملبہ کے ساتھ کئی افراد نے چھیڑ چھاڑ کی جس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شاہد رفیق ڈار ولد محمد رفیق ساکنہ گنجی پورہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی لڑکے کو فوری طورپر ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے حالت نازک قرار دے کر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ریفر کیا۔ یو پی آئی نے اس ضمن میں جب کولگام پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو اُنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کھڈونی کولگام میں جھڑپ کی جگہ بارودی شیل پھٹنے سے ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔ یو پی آئی
Comments are closed.