پلوامہ پولیس تھانے پر گرینیڈ حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

سری نگر ، 12 اپریل : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو جنگجوو ¿ں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ریاستی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوو ¿ں کی طرف سے پولیس تھانہ پلوامہ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ریاستی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے گرینیڈ کے آہنی ریزوں سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی محمد اور کانسٹیبل عدنان بشیر کی حیثیت سے کی ہے۔ انہوں نے بتایا ’زخمیوں کا اسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ پھینکنے والے جنگجو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ یو این آئی

Comments are closed.