سالانہ امرناتھ یاترا: لیفٹنٹ گورنر کا بالتال بیس کیمپ دورہ، یاتریوں کیلئے انتظامات کا لیا تفصیلی جائزہ
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز بالتال بیس کیمپ کا دورہ کرکے امرناتھ یاترا پر آئے ہوئے یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر لیفٹنٹ گورنر نے سینئر حکام کے ہمراہ بیس کیمپ ہسپتال، آن دی اسپاٹ رجسٹریشن کاو¿نٹرز، رہائشی خیموں اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ یاترا ہر مرحلے پر آسان، محفوظ اور یادگار ثابت ہو۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” امرناتھ کے عقیدت مندوں کی سہولت ہماری سب سے بڑی ترجیح ہونی چاہیے۔ رجسٹریشن سے لے کر رہائش، نقل و حرکت سے درشن تک ہر مرحلہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہونا چاہیے۔ شرائن بورڈ اور یاترا سے وابستہ تمام محکمے اس روحانی سفر کو محفوظ، آسان اور ہر عقیدت مند کے لیے یادگار بنانے کے عزم کے ساتھ متحد ہیں۔“
Comments are closed.