راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن 14ویں دن میں داخل

راجوری ضلع کے منجاکوٹ سیکٹر میں گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے گھنے جنگلات میں فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کا مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن چودہویں دن میں داخل ہو گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز علاقے میں چھپے ہوئے مشتبہ دہشت گردوں کا سراغ لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کو مسافروں اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھا گیا اور علاقے میں سخت تلاشی مہم چلائی گئی

Comments are closed.