لیفٹنٹ گورنر کی گاندربل میں ’نشہ مکت جموں وکشمیر ‘ مہم میں شرکت

سری نگر/05جون
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج گاندربل میں ’نشہ مکت جموں و کشمیر مہم‘میں شرکت کی۔ اُنہوں نے زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوںکے ساتھ’ پدیاترا‘ میںحصہ لے کر ایک بڑے عوامی اِجتماع سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر لوگوں سے اَپنے خطاب میں کہا، ”وادی¿ کشمیر کے ہر ضلع کا دورہ کر کے اور ہر مارچ میں شامل ہو کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ نارکو دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی عوامی تحریک اُبھر چکی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 55 دِنوں میں 1,036 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 1,128 منشیات سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے، زائد اَز100 جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں، تقریباً 700 ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں اور 130 منشیات سمگلروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”55دِن پہلے جموں کی سرزمین سے میں نے اعلان کیا تھا کہ اَب بہت ہو چکا۔ جومنشیات اور نارکو ٹیررازم کے خلاف شروع ہوئی جنگ آج ایک حقیقی عوامی تحریک بن چکی ہے، ایک ایسی تحریک جو ہمت سے پیدا ہوئی، جذبے سے قائم ہے اور عام شہریوں کے اجتماعی ارادے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ آج یہ عزم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔“
اُنہوں نے منشیات کی لت میں مبتلا افراد کی مناسب بحالی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمدردی اور وقار کے ساتھ معاشرے کے مرکزی دھارے میں واپس لایا جائے گا۔ علاج، مشاورت اور روزگار کے نئے مواقع کے ذریعے ان کے لئے نئی راہیں کھولی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا، ”لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ ایک سماجی اِنقلاب ہے۔ ہم سب مل کر اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی منشیات سمگلر یا منشیات فروش کے لئے کوئی جگہ نہ ہو۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”پچپن دن پہلے میں نے جموں کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اعلان کیا تھا کہ ہم اَپنے بچوں کو منشیات کے زہر سے نجات دِلائیں گے، اَپنے کنبوںکو نشے کی تباہی سے بچائیں گے اور اَپنے لوگوں کو ان نارکو دہشت گردوں کا یرغمال نہیں بننے دیں گے جو تکلیف سے منافع کماتے ہیں اور اپنے کالے دھن سے دہشت گردی کو فنڈ کرتے ہیں۔ ہم نے نارکو دہشت گردوں کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے جو ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں۔“
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہر مارچ کے دوران اِس بات پر زور دیا کہ منشیات لوگوںکے مستقبل ، ان کی صلاحیتوں ،خوابوں اور عزتِ نفس کو تباہ کر رہی ہیںجبکہ منشیات کی سمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم ہتھیار خریدنے اور دہشت گردی پھیلانے کے لئے اِستعمال کی جاتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”یہ صرف ایک عام جرم کا معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا سوال ہے اور ہمارے معاشرے کی بقا¿کے لئے ایک براہِ راست خطرہ ہے۔ چاہے یہ نارکو دہشت گرد ہمسایہ ممالک میں بیٹھے ہوں یا جموں و کشمیر کے اندر سرگرم ہوں، وہ ہمارے عوام، ہمارے بچوں اور ہماری ترقی کے دشمن ہیں۔ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں سرگرم نارکو دہشت گردوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔“
اُنہوںنے مزید کہا کہ اِنتظامیہ یہ یقینی بنائے گی کہ جن لوگوں نے ہمارے نوجوانوں کو نقصان پہنچایا ہے انہیں اتنی سخت سزا ملے کہ دُنیا اسے یاد رکھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اَپنے دیہات، شہروں اور محلوں کی محافظ بنیں جبکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اَپنے سکولوں اور کالجوں کے محافظ بننے کی بھی اپیل کی۔
اُنہوں نے کہا، ”میں لوگوںسے وعدہ کرتا ہوں کہ نارکو دہشت گردوں کو اَب کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ ہم انہیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ نارکو دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ان کے نیٹ ورک کو ایک ایک کر کے ختم کیا جائے گا۔ یہ میرا حلف اور پختہ وعدہ ہے کہ ہر نارکو دہشت گرد کو اپنے جرائم اور گناہوں کا حساب دینا ہوگا۔“
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے”سندھ سمواد“ نامی پوڈکاسٹ سیریز کا آغاز کیا اور’ نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان ‘کے تحت منعقد مختلف مقابلوں کے فاتحین کو بھی مُبارک باد دِی۔

Comments are closed.