آئی پی ایل2026:آر سی بی نے مسلسل دوسری جیت درج کرکے تاریخ رقم کر دی
انڈین پرایمئر لیگ ( آئی پی ایل ) 2026کے فائنل مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور ( آر سی بی ) کی ٹیم نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی ) کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
کشمیری تیز گیند باز راسخ سلام ڈار کی شاندار گیند بازی اور ویرات کوہلی کی تیز ترین نصف سنچری نے آر سی بی کو مسلسل دوسری بار ٹائٹل جیتنے میں کلیدی مدد کی ۔
نریندر مودی اسٹیڈیم آحمد آباد میں آئی پی ایل 2026کا فائنل مقابلہ ہزاروں کی تعدا د میں شائقین کرکٹ کی موجودگی کے بیچ آر سی بی اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا جس میں کشمیر کے کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام ڈار کی بہترین گیند بازی کی مدد سے رائل چیلنجرس بنگلور و نے گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ۔ ڈار نے اپنے چاراوروں میں 27رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس کے نتیجے میں سنسنی خیز فائنل میں گجرات ٹائٹنزکی ٹیم آٹھ وکٹوںپر 155 تک محدود کرنے میں مدد ملی۔ تیز گیند باز نے اہم لمحات پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گجرات کو دباو¿ میں رکھنے کے لیے اپنے پورے سپیل میں نظم و ضبط کو برقرار رکھا۔
Comments are closed.