سپیکر نے چلیان میں این ٹی پی ایچ سی کا اِفتتاح کیا
سپیکر جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے مقامی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں آج چرارِ شریف حلقہ اِنتخاب کے چلیان علاقے میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر (این ٹی پی ایچ سی) کا باقاعدہ اِفتتاح کیا۔
سپیکرنے اس بات پر زور دیا کہ این ٹی پی ایچ سی علاقے میں طبی خدمات کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور معیاری صحت سہولیت براہ راست مقامی آبادی کی دہلیز تک پہنچائے گا۔
اُنہوںنے اِفتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جاری ترقیاتی کامیابیوں اور عوامی فلاحی اَقدامات کو اُجاگر کیا جن کا مقصد خطے کے سماجی و اِقتصادی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ اِنتظامیہ کی بنیادی ترجیح تمام علاقوں کی مساوی ترقی ہے جبکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات تک آسان رَسائی فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
سپیکر موصوف نے کہا، ”حکومت عوام کو اعلیٰ معیار کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ ہمارے بنیادی ترجیحی شعبے صحت، سڑکیں، تعلیم، بجلی اور صاف پینے کا پانی کو توجہ دی جا رہی ہے۔ اس این ٹی پی ایچ سی کا اِفتتاح ہمارے عزم کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی شہری بنیادی طبی نگہداشت کے لئے دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے۔“
اُنہوں نے 1979-80 میں اس ہیلتھ سینٹر کے قیام کو یادکرتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرے کے دور دراز، پسماندہ اور کمزورطبقات کے لئے کام کرنے کاعہد کیاتھا۔
سپیکرموصوف نے کہا، ”آج میں دیکھ رہا ہوں کہ اس حلقہ انتخاب کے ہر گوشے تک سڑکیں، پینے کا پانی، صحت سہولیات، بجلی اور تعلیم پہنچ چکی ہیں اور لوگ ان سہولیات سے اپنی دہلیز پر مستفید ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.