آڑی ہل پلوامہ میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں ، 14نوجوان گرفتار

گرفتاریوں کے خلاف علاقے میں مکمل ہڑتال کے بیچ لوگوں میں غم و غصہ
سرینگر /22مارچ / سنگبازی میں مبینہ طور ملوث نوجوانوں کے خلاف شبانہ کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے پلوامہ کے آڑی ہل علاقے میں پولیس و فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 14نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔اسی دوران ہڑتال کے بیچ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف علاقے میں غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رہائی عمل میں لائی جائے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پلوامہ میں سنگبازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے فورسز کی بھاری جمعیت نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ضلع کے آڑی ہل علاقے میں چھاپہ مار کارروئیاں عمل میں لائی جس دوران 14نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں دوران شب اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب فورسز کی بھاری تعداد نمودار ہوئی اور انہوں نے کئی مکانوں میں گھس کر سنگبازی میں مبینہ طور ملوث نوجوانوں کی شناخت کرکے ان کی گرفتار ی عمل میں لائی ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نوجوان پولیس کو سنگبازی اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے میں مطلوب تھے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میںا من کی صورتحال بگاڑنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں کسی کو لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔ ادھر شبانہ چھاپوں کے دوران نوجوانوں کی گرفتاریوں کو لیکر علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار نوجوانوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔
سی این آئی

Comments are closed.