ویڈیو: آئی ایس ایم نے کیا قومی ایوش مشن کے اہتمام سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

سرینگر:قومی ایوش مشن (نام) کے تحت ڈائریکٹو ریٹ آف انڈین سسٹم آف میڈیسن ،جموں کشمیر ڈسٹرکٹ میدیکل افسر (ایوش) سرینگر کے اہتمام 50بسترون والے یونانی اسپتال شالٹینگ سرینگر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔

اس کیمپ میں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور یونانی طرز علاج کے تحت ادویات تشخیص کی گئیں ۔اس مفت طبی کیمپ کے دوران مختلف امراض جن میں جوڑوں میں درد ،کمر درد ،منجمند کندے وغیرہ شامل ہیں ،میں مبتلاء126مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا ۔

ماہر یونانی ڈاکٹروں نے علیحدہ علیحدہ طور پر مرد اور خواتین مریضوں کی طبی جانچ کی ۔طبی کیمپ کے دوران مریضوں کو آئی پی ڈی وارڈس میں ’کپنگ ،دلک (مساج) ،حمام ،تکمید ،نتول وغیرہ کی مفت تھرپی بھی دی گئی ۔

وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں سے مریض یو نانی طرز علاج کےلئے اس اسپتال کا رُخ کرتے ہیں ،اُنہیں اس اسپتال میں رگمینل تھرپی اور پنچ کرما کی سہولیت بھی دی جاتی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر میر جاوید (افسر انچارج) نے کہا کہ مریضوں کےلئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مفت کیمپوں کا انعقاد کیا جائیگا ۔

ان کا کہناتھا کہ اس اسپتال میں او پی ڈی اور آئی پی ڈی سہولیت میں مزید بہتری بھی لائی جائیگی ۔ڈاکٹر رخسانہ نے (نام ) اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ضلع افسر (ایوش) سرینگر نے بتایا کہ پہک سرینگر میں اسلامک مشن اسکول میں متاثرکن اسکول ہیلتھ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

Comments are closed.