خطہ چناب ایک مرتبہ پھر سردی کی چپیٹ میں
میدانی علاقوں میں شدید بارش جبکہ بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں ہوئی برف باری
ماجد ملک
بھدرواہ خطہ چناب کے میدانی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد بھدرواہ کے بالائی علاقوں میں آج برف باری ہوئی جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں شدید سردی رہی اور لوگ گھروں کے اندر ہی بند ہو کر رہ گئے ۔ سب سے زیادہ برف باری بھدرواہ کے بالائی علاقے سن بائی ، بھال پدری ، چھتر گلہ ، عاشا پتی وغیرہ میں ہوئی اور قصبہ بھدرواہ سے پہاڑوں پر گری برف صاف دیکھائی دے رہی ہے ۔وہی مقامی لوگوں نے سردی سے بچنے کے لئے ایک مرتبہ پھر کانگڑی اور بوخاری وغیرہ کا استعمال شروع کر دیا ہے اور نجی اسکول مکمل طور بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم دیکھاگیا ۔ بھدرواہ خطہ چناب میں واحد ایک ایسی جگہ ہے جہاں کے بالائی علاقوں میں جون اور جولائی کے ماہ میں بھی برف بارہ ہوتی ہے ۔
Comments are closed.