کانگریس سشما کے خلاف مراعات شکنی کی تحریک پیش کرے گی
نئی دہلی، 22 مارچ : کانگریس نے آج پھر الزام لگایا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے عراق کے موصل میں 39 ہندوستانیوں کے قتل کے معاملہ میں پارلیمنٹ اور ملک کو گمراہ کیا ہے اس لئے پارٹی ان کے خلاف راجیہ سبھا میں مراعات شکنی کی تحریک پیش کرے گی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر پرتاپ سنگھ باجوا، امبیکا سونی اور شمشیر سنگھ ڈلو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ نے چار سال تک دہشت گرد تنظیم داعش کے ذریعہ یرغمال بنائے گئےہندوستانیوں کے بارے میں صحیح معلومات فراہم نہیں کی اور پارلیمنٹ اورمتاثرہ کنبہ کے اراکین کو گمراہ کیا ہے اس لئے محترمہ سوراج کے خلاف پہلے راجیہ سبھا میں مراعات شکنی کی تحریک پیش کی جائے گی۔
مسٹر باجوا نے کہا کہ حکومت نے اس معاملہ میں بہت غیر حساس روال ادا کیا
(یو این آئی)
Comments are closed.