سرینگر پولیس نے اننت ناگ میں منشیات فروش کی ایک کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی

پولیس نے جاری نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر میں درج ایک منشیات کے کیس کے سلسلے میں ضلع اننت ناگ میں ایک بدنام منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ منسلک جائیداد عامر حسن میر ولد غلام حسن میر ساکنہ بونہ پورہ دوپتھ یار بجبہاڑہ کا رہائشی مکان واقع کھسرہ نمبر 134 پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ایک کروڑ ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68(ایف) کے تحت ایف آئی آر نمبر 17/2026این ڈی پی ایس ایکٹ کے سلسلے میں کی گئی جو پولیس اسٹیشن شیرگڑی، سرینگر میں درج کی گئی تھی۔

بیان کے مطابق منسلکی تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اول کلاس، بجبہاڑہ کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر مذکورہ جائیداد کو نہ تو فروخت کیا جائے گا، نہ ہی منتقل کیا جائے گا اور نہ ہی کسی اور طرح سے نمٹا جائے گا۔

سری نگر پولیس منشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ اور متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Comments are closed.