بڈگام میں معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل :ایک ملزم گرفتار، دیگران کی تلاش جاری / پولیس

پولیس نے بڈگام میں معصوم بچی کی عصمت دری اور قتل کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا

ایک اعلیٰ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمین میں سے ایک، جس کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے کو واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملزمان کو ایسے گھناو¿نے جرم کی سخت ترین سزا دی جائے۔

خیال رہے کہ سنیچروار کوربڈگام کے گلوان پورہ علاقے میں ایک 12 سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا، اس کی عصمت دری کی گئی اور پھر اس کا قتل کیا گیا، جس سے پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

Comments are closed.