پہلگام حملے سے پورا ملک غمزدہ تھا ،جوابی کارورائی سے دشمن دنگ رہ گیا/ راجناتھ سنگھ
پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ایک با رپھر خبردار کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر ہندوستان دوبارہ اشتعال انگیزی کرتا ہے تو وہ فیصلہ کن جواب دے گا۔
راجپوت حکمران راو¿ دودا کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ناگور کے میرٹا ٹاو¿ن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید پاکستان دوبارہ بھارت کی طرف دشمنی کی نگاہ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا ہوا تو وہ ہو جائے گا جو آج تک نہیں ہوا۔
سنگھ نے کہا”شروع سے ہماری پالیسی کسی کو اکسانے کی نہیں تھی۔ لیکن اگر کوئی ہمیں اکساتا ہے، تو ہم انہیں بھی نہیں بخشتے۔ “ گزشتہ سال 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے لوگوں کو ان کے مذہب کے بارے میں پوچھنے پر قتل کیا تھا۔
انہوں نے کہا،” ہندوستانی ثقافت کہتی ہے کہ ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔ ہم انصاف اور انسانیت پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے دہشت گرد لوگوں کو ان کا مذہب پوچھ کر گولی مار رہے تھے“۔سنگھ نے مزید کہا ”پورا ملک غصے میں تھا۔ ہم نے ایسا سخت جواب دیا کہ دشمن دنگ رہ گیا“۔
Comments are closed.