امیگریشن قانون کے تحت سرینگر میں ہوٹل اور ہوم اسٹے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج
جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں ہوٹل اور ہوم اسٹے کے مالکان کے خلاف امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ کی کے تحت مبینہ خلاف ورزیوں پر دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں
حکام کے مطابق پولیس سٹیشن راجباغ نے کرسو راجباغ میں واقع ہوٹل ”دی آزرا “اور سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع ”مہتا
ہوم اسٹے“ کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 20/2026درج کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ مقدمہ امیگریشن اینڈ فارنرز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا، جو عام طور پر ہوٹلوں، گیسٹ ہاو¿سز، یا ہوم اسٹے میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں سے متعلق لازمی تصدیق، دستاویزات، یا رپورٹنگ کے اصولوں سے منسلک مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق ہے۔
ایک الگ کارروائی میں راجباغ پولیس نے اسی قانونی دفعات کے تحت گوگجی باغ سرینگر کے ایک مقامی کے خلاف بھی ایف آئی آر نمبر 21/2026 درج کیا جو گوگجی باغ علاقے میں واقع خیابان ہوم اسٹے کا مالک ہے۔
Comments are closed.