لیفٹنٹ گورنر کو ٹیلی کام کے اختیارات دینے میں کوئی غلط بات نہیں /عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ عوامی تحفظ کے پروگراموں کے دوران لیفٹنٹ گورنر کو ٹیلی کام کے اختیارات دینے میں کوئی غلط بات نہیں ہے، کیونکہ وہ سیکورٹی اور امن و امان کا چارج رکھتے ہیں۔

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں کو بتایا”یہ صحیح بات ہے۔ یہ اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہونے چاہئیں۔ یہ کاروباری قوانین یا تنظیم نو کے ایکٹ کے خلاف نہیں ہے“۔

انہوں نے کہا کہ فون سروسز یا انٹرنیٹ کو بند کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کیے جاتے ہیں، جو لیفٹنٹ گورنر (ایل جی) کے تحت آتا ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر موبائل فون یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ضرورت پڑی تو محکمہ داخلہ کی طرف سے حکم جاری کیا جائے گا، جس کی ذمہ داری ایل جی کی ہے۔ اگر انہیں بندوق چلانے کے لیے ہمارے کندھے پر ٹیک لگانا پڑے تو یہ ہمارے لیے اچھا نہیں ہوگا کیونکہ اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

Comments are closed.