ڈی آئی جی شمالی کشمیر کا دورہ بارہمولہ؛ سیکورٹی، جرائم اور انسداد منشیات مہم کا لیا جائزہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، شمالی کشمیر رینج بارہمولہ، ڈاکٹر ونود کمار (آئی پی ایس) نے آج ضلع بارہمولہ کا دورہ کرکے مجموعی سیکورٹی صورتحال، جرائم کی صورتحال اور نشا مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت جاری انسداد منشیات مہم کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی کی آمد پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ اور دیگر سینئر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی پی ایل بارہمولہ میں ایک تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں افسران نے ڈی آئی جی کو ضلع بھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، جرائم کے رجحانات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی وائی ایس پیز (پی سیز)، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے اور انہوں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس میں امن برقرار رکھنے اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فارماسیوٹیکل پریکٹس کے خلاف سخت کریک ڈا¶ن پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ڈی آئی جی نے بارہمولہ پولیس کی منشیات کی لعنت کو روکنے میں جاری کوششوں کو سراہا جس میں بغیر لائسنس کیمسٹ شاپس اور ادویات کی غیر قانونی فروخت کے خلاف سخت کارروائی شامل ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نفاذ کو مزید مضبوط بنائیں، باقاعدہ معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو پنپنے نہ دیا جائے۔ عوامی تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈی آئی جی نے کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے بہتر کوآرڈینیشن، چوکسی بڑھانے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے مسلسل عوامی بیداری کے پروگراموں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Comments are closed.