شمالی فوج کے فوجی کمانڈر کا دورہ پہلگام ،سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتیک سنہا نے وادی میں امرناتھ یاترا کے جنوبی راستے پر سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔خیال رہے کہ سالانہ یاترا 3 جولائی سے شروع ہوتی ہے۔
فوج کے شمالی کمان نے ایکس پر لکھا ” فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پرتک شرما نے سالانہ امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور جنوبی کشمیر کے راستوں پر پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پہلگام اور چند ن واری کا دورہ کیا“۔
انہوں نے مزید لکھا ”فوج تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ ہموار تال میل، چوکس حفاظتی اقدامات اور جامع تیاری کے ذریعے تمام یاتریوں کیلئے محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے“۔ واضح رہے کہ 40 روزہ یاترا 3 جولائی کو پہلگام اور بال تل کے جڑواں راستوں سے شروع ہوگی۔
Comments are closed.