پہلگام حملے کی برسی : بھارت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا/ وزیر اعظم مودی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو زور دے کر کہا کہ ہندوستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دہشت گردوں کے گھناو¿نے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا” گزشتہ سال اس دن پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں معصوم جانوں کو یاد کرتے ہوئے، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا“۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ اس نقصان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم غم اور عزم میں متحد ہیں۔ ہندوستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے گھناو¿نے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندھور کے نام سے جوابی فوجی کارروائی کی، جس میں ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فوجی اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔
Comments are closed.