سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں بارشیں ،سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری
وادی کشمیر میں موسم پھر سے تبدیل ہو گیا ۔ جس دوران وادی کشمیر میں موسمی تبدیلی ہوئی اور دوران شب سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
با رشوں کے نتیجے میں موسم سرما جیسا احسا س دوبارہ لوٹ آیا ۔
بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کا تیز بہاﺅ برھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شبانہ درجہ درجہ حرارت کے بارے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 7.6ڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہےں جس کے نتےجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔
بارش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.