تازہ برفباری کے بعد بانڈی پورہ گریز شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
تازہ برفباری کے بعد بانڈی پورہ گریز شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
تفصیلات کے مطابق رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہگریز سڑک بند کر دی گئی
ایک اہلکار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کو دور دراز کی وادی گریز سے جوڑنے والی اسٹریٹجک سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو احتیاطی اقدام کے طور پر معطل کر دیا گیا تھا کیونکہ برفباری نے اونچائی پر واقع رازدان پاس کو پھسلن اور ٹریفک کیلئے غیر محفوظ بنا دیا تھا۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز، مختار احمد نے کہا کہ سڑک اگلے احکامات تک بند رہے گی۔احمد نے کہا”بانڈی پورہ گریز سڑک پر نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی۔
حکام نے بتایا کہ درے پر برفباری سے مرئیت کم ہوگئی اور پھسلن والے حالات پیدا ہوگئے جس سے حکام کو ٹریفک کو روکنا پڑا۔
انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں اور مسافروں پر زور دیا کہ وہ راستے پر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سڑک کو محفوظ قرار دینے تک سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
Comments are closed.