وزیرا علیٰ نے بیساکھی کی مُبارک باد دِی
سری نگر/13اپریل
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج بیساکھی کے موقعہ پر لوگوں کومُبارک باد پیش کی اور اِس تہوار کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اَپنے پیغام میں کہا کہ بیساکھی فصل کٹائی کا تہوار ہے جو خوشحالی، اُمید اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار جموں و کشمیر کی بھرپور ثقافتی تنوع اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی روایات کو باہمی احترام اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ایسے مواقع بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کرتے ہیں اور معاشرے میں اِتحاد اور شمولیت کی اقدار کو تقویت دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں امن، خوشی اور خوشحالی لائے گا اور کسان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کی جن کی محنت علاقے کی معیشت کو برقرار رکھتی ہے۔
Comments are closed.