گرمی کی تپش :34.2ڈگری کے ساتھ سرینگر میں گرم ترین دن درج

وادی کشمیر میں گرمی کی تپش جاری ہے اور جمعرات کو ایک بار پھر گرم ترین دن درج ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں جاری ریکارڈ گرمی کے بیچ سرینگر میں ایک بار پھر گرم ترین درج ہوا جس دوران دن کا درجہ حرارت 34.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں 36.4ڈگری سیلشس کے ساتھ گرم ترین دن درج ہوا ۔ادھر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی دن انتہائی گرم ہو رہے ہیں اور محکمہ موسمیات نے 18جولائی تک گرمیاں مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ایک بار پھر دن میں شدید گرمی ریکارڈ ہوئی اور دن کا درجہ حرارت 34.2ڈگری کو چھو گیا ۔

محکمہ موسمیات نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 34.2ڈگری سیلشس ، جموں میں 36.5، قاضی گنڈ میں 32.5سیلشس ،پہلگام میں28ڈگری سیلشس ، کوکرناگ میں 32.4سیلشس درج کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں دن کا درجہ حرارت 24ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ سرینگر میں موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا کہ یاترا کے محور سمیت جموں و کشمیر بھر میں موسم 18جولائی تک گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.