طالبہ کی ہراسانی : سوپور کے تین تعلیمی اداروں میں 18اپریل تک کلاس ورک معطل
حکام نے سوپور کے تعلیمی اداروں میں ایک سینئر لیکچرر کی طرف سے ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات کے خلاف احتجاج کے بعد کلاس ورک کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور، ایس اے رینہ نے بتایا کہ گورئمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، بائز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورئمنٹ ڈگری کالج سوپور میں تعلیمی سرگرمیاں 15 اپریل سے 18 اپریل تک معطل رہیں گی۔
یہ فیصلہ ہراساں کرنے کے الزامات پر احتجاج کے بعد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.