بھائی کو جہلم میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میںدوسرا بھائی میں غرقاب ،جبلی پورہ بجبہارہ میں ماتم

بجبہاڑہ کے جبلی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائی دریائے جہلم میں غر قاب ہو کر موت کی آغوش میںچلیں گئے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جبلی پورہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ( دو بھائی ) دریا جہلم کے کنارے اپنی بھیڑیں دھونے گئے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک پھسل کر پانی میں جاگرا ۔

انہو ں نے کہا کہ بھائی کو ڈوبتے دیکھ کر دوسرے بھائی کو برداشت نہیں ہوا و ر وہ بھی بھائی کو بچانے کیلئے دریائے جہلم میں کود پڑا جس کے بعد دونوں بھائی غرقاب ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جونہی دو بھائی کو دریا میں ڈوبتے دیکھا گیا تو وہاں مقامی لوگوں ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیںپہنچ گئی جنہو ں نے بچاﺅ آپریشن شروع کردیا اور کچھ وقت تک بچاﺅ کارورائیوں میں دونوں بھائیوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی شناخت ماجد بشیر اور شاہد بشیر پسران بشیر احمد ملک کے بطور ہوئی ہے ۔

ادھر جونہی علاقے میں بھائیوں کے غرقاب ہونے کی خبر پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ دونوں کی نعشیں آبائی علاقے میں پہنچنے کے ساتھ ہی وہاں ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔

Comments are closed.