سرکاری تقریبات اور حساس مقامات تک رسائی کیلئے ڈی آئی او کا میڈیا شناختی کارڈ لازمی/بارہمولہ پولیس کا اہم قدم
رپورٹ : مجید شیری
سرکاری تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے، رسائی کو منظم رکھنے اور غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے کے مقصد سے بارہمولہ پولیس نے ہم حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ داخلے کیلئے ضلع انفارمیشن افسر بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ دست اور قابل عمل میڈیا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ہیڈکوارٹر بارہمولہ نے میڈیا نمائندوں کیلئے ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرکاری تقریبات، وی وی آئی پی اور وی آئی پی دوروں، مذہبی اجتماعات، عوامی پروگراموں، پولیس تعیناتی والے علاقوں اور دیگر حساس یا محدود رسائی والے مقامات پر داخلے کے لیے ضلع افارمیشن افسر بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ درست اور قابلِ عمل میڈیا شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہوگا۔
یہ حکم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ گ±ریندر پال سنگھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سرکاری تقریبات کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے، رسائی کو منظم رکھنے اور غیر مجاز افراد کے داخلے کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق صرف وہی صحافی سرکاری پروگراموں، میڈیا انکلوڑرز، تعیناتی والے علاقوں اور دیگر محدود مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے جو ڈی آئی او بارہمولہ کی جانب سے جاری کردہ درست شناختی کارڈ پیش کریں گے۔
پولیس نے تمام ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام داخلی راستوں، ناکوں اور چیکنگ پوائنٹس پر میڈیا نمائندوں کی شناخت اور اسناد کی مکمل جانچ کریں۔ بغیر مجاز شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو، خواہ وہ خود کو پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل یا سوشل میڈیا سے وابستہ ظاہر کرے، کسی بھی سرکاری یا محدود رسائی والے مقام میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایس ایس پی بارہمولہ نے تمام نگران افسران کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا غیر مجاز رسائی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ افراد کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور آئندہ احکامات جاری ہونے تک مو¿ثر رہے گا۔
پولیس کی جانب سے جاری حکم کی نقول ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ، ضلع اطلاعاتی افسر، سینئر پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر مو¿ثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور میڈیا برادری کو بھی اس نئی ہدایت سے بروقت آگاہ کیا جا سکے
Comments are closed.