کشمیر یونیورسٹی میں کل کے امتحانات ملتوی ،کیمپس بھی بند رہیں گے
کشمیر یونیورسٹی نے جمعتہ الوداع کی تعطیل کے پیش نظر 13 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یونیورسٹی کے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
دریں اثنا، کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار نے ایک حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع کی تعطیل کے حوالے سے حکومتی حکم کی تعمیل میں یونیورسٹی کے تمام کیمپس 13 مارچ (جمعہ) کو بند رہیں گے۔
Comments are closed.