عمر عبد اللہ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقی، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے لیے اہمیت کے حامل معاملات کو اجاگر کیا اور ترقی کو تیز کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے لکھا ” نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔“ انہوںنے مزید لکھا کہ ان اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے، جو کہ خطے کی ترقی اور روزگار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس دوران عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دفتر میں 12 بلاتعطل سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس سنگ میل کو ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ کو جموں و کشمیر کے اہم خدشات کو دور کرتے ہوئے خطے کی ترقی اور اقتصادی خواہشات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Comments are closed.