لیفٹنٹ گورنر کا فاروق عبداللہ کو ٹیلی فون : فائرنگ واقعے پر کارروائی کا یقین دہانی کرائی
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر حملے کے بعد ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور یقین دلایا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات کو ہدایت کی کہ وہ واقعہ کی تہہ تک پہنچنے اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سینئر عہدیداروں کو بھی سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام محافظوں کے لئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Comments are closed.