سالانہ امرناتھ یاترا :ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف کا تین روزہ دورہ کشمیر مکمل

03جولائی سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ کشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔

دورے کے پہلے روز انہوں نے سرینگر میں سی آر پی ایف کے سینئر عہدیداروں اور یونٹ کمانڈروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں امن اور معمول کو برقرار رکھنے کے لیے پورے خطے میں سیکورٹی گرڈز کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے سینئر کمانڈروں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ۔

اسی دوران اپنے وسیع سفر کے ایک حصے کے طور پر،سنگھ نے وسطی ضلع گاندربل کے گنڈ میں 118 بٹالین کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جس کے بعد دورے روز انہوں نے امرناتھ گھپا کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران، ڈی جی نے یونٹ کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کیا اور زمین پر موجود جوانوں کے ساتھ قریبی بات چیت کی۔

Comments are closed.