حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پر عزم : عمر عبداللہ
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کو تمام شعبہ ہائے حیات میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
واضح رہے کہ عالمی یوم خواتین ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا اور ان کے حقوق کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع کی مناسبت سے عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی خواتین کو مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ‘وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو ان کی طاقت، حوصلہ، ثابت قدمی اور کاندانوں ، برادریوں اور معاشرے کی تشکیل میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دلی مبارکباد پیش کی’۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے، ان کی سلامتی، وقار اور زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
Comments are closed.