فقیر خاندان کو صدمہ،فقیر غلام محی الدین شاہ انتقال کر گئے

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ تولہ مولہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مہشور و معروف شخصیت فقیر غلام محی الدین شاہ ولد فقیر غلام احمد شاہ ساکن تولہ مولہ مختصر علالت کے بعد بروز سوموار 3 مارچ 2026 کو اس دارفانی سے انتقال کر کے خالق حقیقی سے جا ملے

مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتی ہی پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جس دوران مقامی لوگوں نے غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی

ادھر مرحوم کے انتقال پر سماج سے وابستہ سیاسی سماجی کارکنان و مذہبی افراد نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Comments are closed.