کشمیر کے حساس علاقوں میں کل بھی امتناعی احکامات برقرار رہیں گے
وادی کشمیر کے حساس، بالخصوص شیعہ آبادی والے علاقوں میں کل بھی امتناعی احکامات نافذ رہیں گے تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے زمینی صورتحال، گزشتہ دو روز کے احتجاجی واقعات اور انٹیلی جنس اِن پُٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بعض مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں میں گشت تیز کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتناعی احکامات کا مقصد عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنا ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندیوں پر مکمل عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
Comments are closed.