کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے لئے جانے والے کل کے امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی کے حکام نے کہا کہ کل یعنی 03 مارچ کو لئے جانے والے تمام امتحانات موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات کے کنٹرولر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے”یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ کل 3 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ “

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحانات کے انعقاد کی تازہ تاریخوں کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔

Comments are closed.