منوج سنہا کا ایس ایس ایف اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روزایس ایس ایف سے وابستہ اہلکار سنی سالگوترہ کے گھر جاکر اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، جو حال ہی میں ایک المناک سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔
ایل جی سنہا نے مرحوم اہلکار کے گھر پہنچ کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سنی سالگوترہ نے فرائض کی ادائیگی کے دوران مثالی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ سرکار ہر ممکن مدد اور معاونت فراہم کرے گی تاکہ انہیں اس صدمے اور مشکلات کا سامنا کرنے میں سہولت ہو سکے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مرحوم کے اہل خانہ کو فوری طور پر تمام ضروری امداد اور سرکاری سہولیات فراہم کی جائیں۔
مرحوم سنی سالگوترہ کے انتقال نے نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ فورس کے ساتھیوں اور اہل جموں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے، جب کہ حکومتی سطح پر اُن کی خدمات کو بھرپور خراج پیش کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.