موجودہ صورتحال کے پیش نظر وادی کے تمام تعلیمی ادارے اگلے دو دنوں کیلئے بند رہیں گے / سکینہ ایتو
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف وادی بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے پیش نظر، جموں و کشمیر حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر تعلیمی اداروں کو دو دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ طلباءکی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر اسکولوں اور تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ایتو نے کہا، ”ہم نے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہےُُ۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرے گی۔
Comments are closed.