ایچ ایم ٹی انڈسٹریل علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک کاٹن فیکٹری کو شدید نقصان
سری نگر، 26 فروری
سرینگر کے ایچ ایم ٹی انڈسٹریل علاقے میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک کاٹن پروسیسنگ فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر اسٹیشن مجھہ گنڈ سے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے تو فیکٹری کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کو دیکھ کر اضافی کمک کو متحرک کر دیا گیا تاکہ آگ کو ملحقہ صنعتی اداروں تک پھیلنے سے روک دیا جائے۔
موصوف عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں کاٹن پروسسینگ فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.