کشمیر میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی ایک بار پھر درہم وبرہم
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شام سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے وادی میں معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تازہ برف باری کے باعث جہاں وادی کا ملک کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہوا ہے وہیں وادی کے بیشتر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند رہنے سے ان کا اپنے ضلع صدر مقامات سے بھی رابطہ معطل ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے کئی پہاڑی علاقوں میں قریب ایک فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے جس نے لوگوں کو درپیش مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر قصبہ جات میں منگل کی صبح دکان اور دیگر کار وباری سرگرمیاں معطل رہیں اور شہر اور دیگر قصبہ جات میں ٹریفک کی نقل و حمل بہت کم دیکھی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی کا نظام بھی ایک بار پھر درہم وبرہم ہوگیا۔
حکام نے کئی علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی کشمیر میں آج ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری جاری رہنے کی توقع ہے جس میں شام کے قریب بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی چناب میں آج درمیانی سے بھاری برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جس میں شام یا رات سے بہتری ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پونچھ – راجوری پٹی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں اور بعد دوپہر موسم میں بہتری متوقع ہے جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے تاہم تمام علاقوں میں مسلسل بارش نہیں ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا سری نگر پولیس نے منگل کو ضلع بھر میں 24×7 ایمرجنسی ہیلپ لائن خدمات کو موجودہ خراب موسمی حالات اور مزید بگاڑ کی پیش گوئی کے پیش نظر فعال کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد عام لوگوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا اور خراب موسم سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن خدمات کو ضلع سری نگر بھر میں فعال کر دیا گیا ہے تاکہ ردعمل کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا جا سکے اور مشکل حالات میں بروقت مداخلت کو ممکن بنایا جا سک
Comments are closed.