سرینگر ہوائی اڈے پر برف باری کے باعث تمام پروازیں منسوخ

سری نگر، 27 جنوری

نا ساز گار موسمی صورتحال اور مسلسل برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر منگل کے روز تمام آنے اور جانے والی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ سری نگر میں موسم کی خراب صورتحال اور مسلسل برف باری کی وجہ سے رن وے فی الحال محفوظ طیاروں کی کارروائیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر سری نگر جانے اور آنے والی تمام پروازیں دن بھر کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن اور ایئرپورٹ اتھارٹیز موسم کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی حالات میں بہتری آئے گی اور رن وے کو آپریشنل قرار دیا جائے گا تو دوبارہ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئر لائنز کے ساتھ تازہ ترین فلائٹ اسٹیٹس چیک کریں اور آفیشل کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔
انہوں نے مسافروں کو اس وجہ سے ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مسافروں کی سمجھ اور تعاون کی سراہنا کی ہے۔

Comments are closed.