ڈپیٹی کمشنر اننت ناگ کو صدمہ ، والد متحرم انتقال کر گئے
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد کے والد متحرم پیر کو انتقال کر گئے۔ وہ 65 سال کے تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ امام صاحب شوپیان کے رہنے والے سید عبدالحمید شاہ کو دوپہر دل کا دورہ پڑنے کے بعد گورئمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ لے جایا گیا۔ تاہم طبی کوششوں کے باوجود، وہ زندہ نہیں ہو سکے اور جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کر گئے
ان کے انتقال کی خبر پر انتظامی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ کئی سینئر عہدیداروں، ساتھیوں اور عوام کے ارکان نے انہیں علاقے کے ایک معزز بزرگ کے طور پر یاد کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Comments are closed.