ڈِی آئی پی آر نے یوم جمہوریہ منایا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
جموں/26جنوری
ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈِی آئی پی آر) نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس ریل ہیڈ میں 77واں یومِ جمہوریہ منایا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن نتیش راجورا نے ترنگا لہرایا اور اُن شہیدوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خاطر اَپنی جانیں قربان کیں۔
اِس موقعہ پر ڈائریکٹر نے محکمہ کے اَفسران و ملازمین کے ساتھ انیل کمار ابرول (فیلڈ پبلسٹی آفیسر)، ہربنس سنگھ (پروجیکٹر آپریٹر) اور آنچل سنگھ (پروجیکٹر آپریٹر) کو بھی عقیدت پیش کیا جو 1995 ءمیں اِسی دن اَپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
اِس موقعہ جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈ کوارٹرز)، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر/اے وی، ڈِپٹی ڈائریکٹر (پی آر) جموں، اکاو¿نٹس آفیسر، اِنفارمیشن اَفسران، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر اور محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔
Comments are closed.